Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز خبر  کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط جاری ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ پیشرفت پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے کی کامیابی سے مشروط ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر ای ایف ایف کے تحت جبکہ 21 کروڑ ڈالر آر ایس ایف کے تحت حاصل ہوں گے، جس کے بعد ان دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگی تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام پر عملدرآمد مجموعی طور پر درست سمت میں جاری ہے، جس کے نتیجے میں معیشت میں استحکام آیا، مارکیٹ کا اعتماد بہتر ہوا اور مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہا۔

ادارے نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان نے ایندھن کی قیمتوں کے تعین اور مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے محتاط پالیسی اپنائی ہے، تاہم عالمی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مستقبل میں معیشت پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق حکومت مالی خسارہ کم کرنے، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور اخراجات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں بنیادی سرپلس حاصل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مہنگائی کو ہدف کے اندر رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایکسچینج ریٹ کو بیرونی دباؤ کے مقابلے میں بنیادی بفر کے طور پر استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے زور دیا کہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کیلئے ساختی اصلاحات، گورننس میں بہتری، نجی شعبے کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ دینا ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر اصلاحات کا تسلسل برقرار رہا تو معیشت مزید مستحکم ہو سکتی ہے، ۔

Tags: آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک آف پاکستان پاکستان مشرق وسطی مشن چیف ایوا پیٹرووا

Post navigation

Previous: وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق متنازعہ بیان، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری
Next: پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.