Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی کواڈ اجلاس میں ہاٹ مائک پر گفتگو

380542_3647251_updates

’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی کواڈ اجلاس میں ہاٹ مائک پر گفتگو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی کواڈ سربراہان کے اجلاس میں بند کمرے میں ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی جس میں امریکی صدر کو آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے سربراہوں سے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے۔‘

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ تبصرہ سربراہی اجلاس کے اعلامیے کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب وہ اپنے آبائی علاقہ ولمنگٹن ڈیلاویئر میں بھارتی وزیرراعظم نریندر مودی، جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سے ایک الوداعی سربراہی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔

امریکی صدر نے کہا ’چین مسلسل جارحانہ رویے سے خطے میں مختلف محاذوں پر ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ جو بائیڈن کی یہ گفتگو کواڈ سربراہان کے ساتھ بند کمرے میں کی جانے والی گفتگو کے دوران سنی گئی۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ ’داخلی معاشی چیلنجز ’کے ساتھ کچھ سفارتی اسپیس بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تا کہ چین کے مفادات کو جارحانہ طور پر آگے بڑھا سکیں۔

انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ واشنگٹن کی طرف سے اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات جس میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپریل میں فون پر ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش ہے۔

جو بائیڈن کے اس کھلے تبصرے کی غلطی نے اجلاس کے دوران چاروں ممالک کی محتاط سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد چاروں سربراہوں کے مشترکہ بیان نے چین کا براہ راست ذکر نہ کرتے ہوئے اپنی سرحدوں پر کشیدگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

کواڈ سربراہان کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ مشرقی اور جنوبی چین کی صورتحال پر سنجیدہ تشویش رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی چین کے سمندر میں متنازع جزائر طویل عرصے سے جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

Tags: آسٹریلیا امریکی صدر جو بائیڈن بند کمرے بھارت جاپان کواڈ سربراہان کا اجلاس

Post navigation

Previous: بنڈس لیگا: لیورکوزن کی وولفسبرگ کو 4-3 سے شکست
Next: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

FIFA World Cup: Japan and Netherlands draw 2-2 in thrilling match, Germany and Ivory Coast win-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: جاپان اور نیدرلینڈز کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر، جرمنی اور آئیوری کوسٹ کامیاب

Women's T20 World Cup: India defeats Pakistan by 64 runs-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.