دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز کے 217 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا اے نے 42 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا نے 87 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلی، جبکہ پوون رتھنائیکے 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے تین جبکہ سفیان مقیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے شاہ زیب خان کے 60، شامل حسین کے 40 اور روہیل نذیر کے 37 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے۔

تضاد کاسٹ اور ہماری ویڈیو رپورٹس یوٹیوب پر دیکھیںسبسکرائب کریں