Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

1 minute read
Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور آئندہ بجٹ کی تیاری کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر استعمال شدہ فنڈز 10 دن کے اندر واپس جمع کرائیں۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران 10 مئی تک متوقع بچت فنانس ڈویژن کے حوالے کریں گے اور اس کی تفصیلات بجٹ ونگ کو بھی فراہم کریں گے تاکہ ریکارڈ کو بروقت اپڈیٹ کیا جا سکے۔

یہ اقدام مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ تخمینوں کو حتمی شکل دینے اور مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو ترتیب دینے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ ہدایات چار بڑے اخراجاتی شعبوں پر لاگو ہوں گی، جن میں سول حکومت کے اخراجات ، گرانٹس، سبسڈیز اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی فنڈز شامل ہیں۔

قانون کے مطابق یہ فنڈز ہر سال 31 مئی تک واپس کیے جاتے ہیں، تاہم اس بار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر ڈیڈ لائن پہلے کر کے 10 مئی مقرر کی گئی ہے تاکہ وسائل کی بروقت دستیابی اور بہتر مالی منصوبہ بندی ممکن بنائی جا سکے۔

دوسری جانب، حکومت پہلے ہی پی ایس ڈی پی کی مد میں 173 ارب روپے کی کٹوتی کر چکی ہے، جبکہ جولائی تا مارچ کے دوران 415 ارب روپے خرچ کیے گئے، جو کل بجٹ کا 41.5 فیصد بنتا ہے۔

پارلیمنٹرینز کی اسکیموں میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں تقریباً 70 فیصد فنڈز صرف چند ماہ میں استعمال کیے گئے۔ مجموعی طور پر 31 مارچ تک 589 ارب روپے جاری کیے گئے، جن میں سے 414.96 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق فنڈز کی تقسیم مرحلہ وار کی جاتی ہے، جس کے تحت پہلے تین سہ ماہیوں میں تقریباً 60 فیصد رقم جاری ہونی چاہیے تھی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے زور دیا ہے کہ بچت شدہ فنڈز کی بروقت واپسی کے ساتھ ساتھ اضافی فنڈز طلب کرنے والے اداروں کو بھی جوابدہ بنایا جائے۔

Tags: بجٹ کی تیاری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران وزارت خزانہ

Post navigation

Previous: امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان منتقل، آبنائے ہرمز بحران بدستور برقرار
Next: علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.