Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

بلاول بھٹو نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے، آج خطاب کریں گے

475635587_18297857191232991_3184058747719717910_n

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جمعرات کی شام کو خطاب کریں گے، ان کی والدہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی اس باوقار تقریب میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔

چیئرمین پی پی پی منگل کو واشنگٹن پہنچے تھے اور توقع ہے کہ وہ کم از کم 4 دن قیام کریں گے، دوستوں، اسکالرز، میڈیا پروفیشنلز اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، تاہم ان کے معاونین کا اصرار ہے کہ یہ نجی دورہ ہے اور وہ صرف ذاتی جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

منگل کی رات انہیں واشنگٹن ہلٹن میں لوگوں سے ملاقات کرتے اور ان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں تقریب کے بہت سے مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔

واضح رہے کہ ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ‘ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والا سالانہ پروگرام ہے، عام طور پر یہ فروری کی پہلی جمعرات کو رکھا جاتا ہے، اس تقریب کے بانی ابراہام ویرائڈ تھے۔ یہ تقریب، جو دراصل ملاقاتوں، ظہرانے اور عشائیہ کا سلسلہ ہے، 1953 سے ہو رہی ہے اور کم از کم 1980 کی دہائی سے کنیکٹیکٹ ایونیو این ڈبلیو پر واشنگٹن ہلٹن میں منعقد ہو رہی ہے۔

ہلٹن کے بین الاقوامی بال روم میں ہونے والے ’ناشتے‘ میں سالانہ تقریباً 3500 مہمان شرکت کرتے ہیں، جن میں 100 سے زائد ممالک کے بین الاقوامی مدعو افراد بھی شامل ہوتے ہیں، 2023 تک اس کی میزبانی ریاست ہائے متحدہ کانگریس کے ممبران نے کی اور ان کی طرف سے کرسچن آرگنائزیشن فیلوشپ فاؤنڈیشن نے اس کا اہتمام کیا۔

2023 سے یہ سرکاری تقریب نیشنل پریئر بریک فاسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

اسے سیاسی، سماجی اور کاروباری اشرافیہ کے لیے ایک فورم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اکٹھے ہو کر دعا کر سکیں، نیشنل پریئر بریک فاسٹ کے آغاز کے بعد سے، متعدد امریکی ریاستوں، شہروں اور دیگر ممالک نے اپنے ملکوں میں سالانہ پریئر بریک فاسٹ کی تقریبات شروع کی ہیں۔

Tags: امریکی دارالحکومت باوقار تقریب بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی شرکت محترمہ بینظیر بھٹو نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن واشنگٹن ہلٹن

Post navigation

Previous: بھارتی امپائر نے بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا
Next: ٹرمپ کے غزہ پر دیے گئے اشتعال انگیز بیان پر، پاکستان نے اب تک کوئی ردعمل کیوں نہیں دیا؟ ملیحہ لودھی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.