Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور نائجیریا کی مشترکہ کارروائی میں داعش کے عالمی نائب سربراہ ابو بلال المنوکی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق یہ آپریشن انتہائی خفیہ معلومات اور منظم حکمت عملی کے تحت انجام دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فورسز اور نائجیریا کی مسلح افواج نے ایک پیچیدہ اور کامیاب مشن کے دوران داعش کے اہم ترین رہنما کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول ابو بلال المنوکی افریقہ میں روپوش تھا، تاہم امریکی انٹیلی جنس ادارے مسلسل اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

امریکی صدر نے کارروائی کے مقام کی تفصیلات تو جاری نہیں کیں، تاہم انہوں نے اس آپریشن کو دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا۔ ٹرمپ نے نائجیریا کی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

امریکی حکام کے مطابق ابو بلال المنوکی نائجیریا کا شہری تھا اور اسے 2023 میں سابق بائیڈن انتظامیہ نے خصوصی عالمی دہشتگرد قرار دیا تھا۔ اس پر داعش کی عالمی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ امریکا گزشتہ کئی برسوں سے مغربی افریقہ میں داعش اور القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپوں کے خلاف انٹیلی جنس اور عسکری تعاون فراہم کر رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن نے نائجیریا میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کے لیے ڈرونز، انٹیلی جنس معاونت اور فوجی تربیت بھی فراہم کی ہوئی ہے۔

نائجیریا کی فوج پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ امریکی اہلکار براہِ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیتے بلکہ تکنیکی اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرتے ہیں

Tags: ابو بلال المنوکی القاعدہ بائیڈن انتظامیہ داعش صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائجیریا

Post navigation

Previous: پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا
Next: ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

یہ بھی پڑہیے

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.