Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابقایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب بڑھنے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے خصوصی آپریشن کے دوران اوشن کوائے نامی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈالنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ایرانی اہلکاروں کو جہاز پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔ میرین ٹریفک ڈیٹا کے مطابق یہ جہاز بارباڈوس میں رجسٹرڈ ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے خلیجِ عمان میں ایرانی پرچم بردار دو ٹینکرز کو اس وقت ناکارہ بنایا جب وہ ایرانی بندرگاہوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈلی کوپر کے مطابق امریکا خطے میں ایران آنے اور جانے والے بحری راستوں کی نگرانی اور ناکہ بندی کے نفاذ کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند گھنٹے قبل آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس سے جنگ بندی کی کوششوں پر نئے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے الزام لگایا کہ امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور دوسرے جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 ملاح زخمی جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکی طیاروں نے قشم جزیرے اور آبنائے ہرمز کے اطراف بعض شہری علاقوں پر بھی حملے کیے، جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکی سینٹرل کمانڈ ایران پاسداران انقلاب خلیج عمان سربراہ ایڈمرل بریڈلی کوپر قشم جزیرے

Post navigation

Previous: ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

یہ بھی پڑہیے

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.