Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا آغاز امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں جاری کشیدگی نے لبنان کو شدید انسانی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ رابطوں کے بعد طے پایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کے لیے یہ اہم قدم اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ امریکی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنے کے لیے کام کریں۔

رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے جاری جھڑپوں میں لبنان میں 2,100 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 12 لاکھ سے زیادہ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں اس کے دو شہری اور 13 فوجی ہلاک ہوئے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے جنگ بندی کو مذاکرات کے آغاز کے لیے بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا پر زور دیا ہے۔

تاہم جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں، جہاں بنت جبیل سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دریائے لیتانی پر ایک اہم پل کی تباہی نے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع کر دیا۔

امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کو جلد واشنگٹن مدعو کیا جائے گا تاکہ دہائیوں بعد شروع ہونے والا یہ سفارتی عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

Tags: 10 روزہ جنگ بندی اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لبنان لبنانی صدر جوزف عون وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو

Post navigation

Previous: واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن
Next: اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.