Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکہ–ایران امن معاہدہ: اسلام آباد مذاکرات سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پُرامید

US-Iran peace deal: Islamabad hopes for major breakthrough in talks

امریکہ–ایران امن معاہدہ: اسلام آباد مذاکرات سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پُرامید

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدہ ہونے کی امید ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو لبنان پر حملوں میں کمی کریں گے۔ ان کے مطابق نیتن یاہو نے فون پر بات چیت میں حملے کم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، جس کے بعد لبنان پر اسرائیلی کارروائیوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ یہ عمل امن معاہدے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو “معقول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کئی اہم نکات پر اتفاق کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی افواج نے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ ترجمان کے مطابق اگر کہیں کوئی حملہ ہوا ہے تو وہ اسرائیل کی سازش ہو سکتی ہے، کیونکہ ایران کسی بھی کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے۔

ادھر امریکی فوج کے مرکزی کمان امریکی سینٹ کام کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے خلاف کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران ایران کی بحریہ، دفاعی نظام اور ڈرون صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تقریباً تیرہ ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی افواج اب بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود اور مکمل طور پر الرٹ ہیں، اور علاقائی اتحادیوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

Tags: اسرائیلی وزیر اعظم اسلام آباد مذاکرات امریکہ–ایران امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطی

Post navigation

Previous: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دیدی
Next: سعودی عرب پر حملے: تیل و گیس کی پیداوار میں بڑی کمی، عالمی منڈی متاثر ہونے کا خدشہ

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.