Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • کاروبار
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی قیمتوں میں دھماکہ خیز اضافہ، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

Explosive rise in oil prices, sharp decline in global stock markets

Explosive rise in oil prices, sharp decline in global stock markets

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خبر کے مطابق تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پیر کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جبکہ سرمایہ کار مہنگائی میں ممکنہ اضافے اور شرح سود بڑھنے کے خدشات کے باعث محتاط ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ہی دن میں تقریباً 27 فیصد بڑھ کر 117.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو کئی دہائیوں میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی برینٹ آئل کی قیمت میں تقریباً 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 116.51 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس سے دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی بڑھا دی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے زیادہ اثر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر پڑا۔ جاپان کا نکیئی انڈیکس تقریباً 7 فیصد گر گیا، جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 8 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چین کے سی ایس آیٔ 300 انڈیکس میں بھی تقریباً 1.7 فیصد کمی دیکھی گئی۔

امریکی اور یورپی فیوچر مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار رہیں۔ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں تقریباً 2 فیصد اور ناسڈیک فیوچرز میں 2.3 فیصد کمی آئی، جبکہ یورپ میں یورو اسٹاکس 50 اور ڈیکس فیوچرز میں 3 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی۔

توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی بڑھنے کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ بڑھ کر تقریباً 4.20 فیصد تک پہنچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے ڈالر کو ترجیح دی۔ امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں مضبوط ہوا جبکہ یورو میں کمی دیکھی گئی۔

Tags: آبنائے ہرمز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس برینٹ خام تیل تیل کی قیم جہاز رانی خام تیل مشرق وسطی

Post navigation

Previous: شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا
Next: لبنان میں جنگ کے اثرات سنگین، 5 لاکھ سے زائد افراد گھربار چھوڑنے پر مجبور

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

یہ بھی پڑہیے

2 Sri Lanka Under-19 cricketers arrested in alleged video scandal-AFP
  • کھیل

سری لنکا انڈر 19 کے 2 کرکٹرز مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.