Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

روس کا اپنے اہم جرنیل کی بم دھماکے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

1 minute read
feature photo - 2024-12-17T152503.424

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے اپنے نیوکلیئر اینڈ کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے سربراہ ایگور کیریلوف کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جنرل کیریلوف منگل کے روز ماسکو میں اپنے گھر کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ یوکرین نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری مدی دیف نے سال 2025 کے لئے حکومت کے دفاعی معاہدات سے متعلق اجلاس کے دوران بتایا کہ ان کا ملک کیئف پر دباو برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے روسی اداروں اور ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنرل کیریلوف کے ذمہ داروں کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

ادھر امریکہ نے منگل کو کہا کہ وہ ایک روسی سینئیر افسر کی ہلاکت کی اس کارروائی میں، جس کا یوکرین نے دعویٰ کیا ہے ، ملوث نہیں تھا، لیکن اس نے اس افسر کے ظلم و ستم کی مذمت کی ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے روسی نیوکلیئر اینڈ کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے سربراہ ، ایگور کیریلوف کی ہلاکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ، ’’ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ امریکہ اس کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں تھا اور وہ اس میں ملوث نہیں تھا۔‘‘

لیکن ملر نےاس سےقبل کےامریکی اندازوں کے بارےمیں بات کرتےہوئے کہا کہ کیریلوف نے ، جو اس وقت سے روسی فوج کی سب سے سینئیر شخصیت تھے، جب سے ماسکو نے یوکرین پر حملہ کیا تھا ، میدان جنگ میں فسادات کو کنٹرول کرنے والے کیمیکل ایجنٹس کے استعمال کا حکم دے کر کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن کی خلاف ورزی کی تھی۔

ملر نے کہا ، ’’وہ ایک ایسے جنرل تھے جو متعدد مظالم میں ملوث تھے۔ وہ یوکرینی فوج کے خلاف کیماوی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث تھے ۔‘‘

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مریا زخروف نے یوکرین کے مغربی اتحادیوں پر ماسکو میں بے رحمانہ قتل میں ساتھی ہونے کا الزام عائد کیا ۔

ایک امریکی عہدے دار نے اس سے قبل اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ امریکہ کارروائی کے بارے میں پہلے سے باخبر نہیں تھا اور ہم اس قسم کی سر گرمیوں کی نہ تو مدد کرتے ہیں اور نہ ان کی اجازت دیتے ہیں۔

روس کی ریڈیو ایکٹو، کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل ڈیفنس کے لیے مخصوص فورس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ایگور کیریلوف کو دارالحکومت ماسکو میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ ’کریملن‘ سے صرف ساڑھے چھ کلو میٹر دور ایک رہائشی عمارت کے باہر بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق منگل کو بم دھماکہ ایک الیکٹرک اسکوٹر میں چھپائے گئے بارودی مواد میں ہوا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دھماکے میں جنرل ایگور کیریلوف اور ان کے معاون کو قتل کیا گیا ہے۔

اس واقعے کی سرکاری طور پر جاری تصاویر میں نظر آ رہا ہے کہ ایک رہائشی عمارت کے باہر فٹ پاتھ پر برف کے اوپر دو لاشیں پڑی ہیں جب کہ عمارت کی دیوار پر بم پھٹنے سے ہونے والے نقصان کے سیاہ نشانات نظر آ رہے ہیں۔

برطانیہ نے لیفٹننٹ جنرل ایگور اور ان کے ماتحت کام کرنے والی پروٹیکشن فورس پر دو ماہ قبل اکتوبر میں پابندیاں عائد کی تھیں۔

برطانیہ نے جنرل ایگور پر الزام لگایا تھا کہ وہ جنگ میں مہلک کیمیکل استعمال کر رہے ہیں جب کہ ان کی فورس کو فسادات کو کنٹرول کرنے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

Tags: بم دھماکے ذمہ داری قبول روس سربراہ ایگور کیریلوف ماسکو نیوکلیئر اینڈ کیمیکل پروٹیکشن فورسز ہلاک ہلاکت کا بدلہ یوکرین

Post navigation

Previous: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا پیرا اولمپک میڈلسٹ حیدر علی کو 50 لاکھ روپے کا انعام
Next: پیٹرنز ایبک پولو کپ 2024 کا لاہور میں شاندار افتتاح

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.