الرئيسيةپاکستانکراچی: کریم آباد میں ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی)علی رضا ٹارگٹڈ...

کراچی: کریم آباد میں ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی)علی رضا ٹارگٹڈ حملے میں شہید

Published on

spot_img

کراچی: کریم آباد میں ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی)علی رضا ٹارگٹڈ حملے میں شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کو کراچی کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم حملہ آوروں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تفتیشی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سینئر پولیس افسر، جو ایک اور شہید افسر ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی دوست تھے، کو علاقے میں ایک رہائشی عمارت کے قریب دو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

ملزمان کی فائرنگ سے علی رضا کو سر میں گولی لگی جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

نامعلوم مسلح افراد نے سینئر پولیس افسر پر گولیاس وقت چلائی جب وہ بلٹ پروف گاڑی سے باہر نکلے.

پولیس کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 11 استعمال شدہ گولیوں کے خول ملے۔

پولیس افسران نے تصدیق کی کہ مسلح افراد میں سے ایک شخص نے اجرک پہن رکھی تھی جبکہ دوسرے بندوق بردار نے اپنا چہرہ ہیلمٹ سے چھپا رکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نے سینئر پولیس اہلکار کو نشانہ بنانے کے لیے سائلنسر کے ساتھ 9 ایم ایم پستول کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید پولیس آفیسرعلی رضا اپنے بچپن کے دوستوں سے ملنے کے لیے اکثر اس علاقے میں جایا کرتا تھا جس سے شبہات بڑھ گئے کہ قاتلوں نے حملہ مکمل ریکی کے بعد کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آصف اعجاز شیخ نے پولیس آفیسر علی رضا کے قتل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مقتول پولیس افسر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے تھے۔

ڈی ایس پی علی رضا کو کسی بھی خطرے سے متعلق ایک سوال پر آصف اعجاز شیخ نے جواب دیا کہ “تمام سی ٹی ڈی افسران کو خطرات کا سامنا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں دو افراد ملوث تھے جنہوں نے علی پر 11 گولیاں چلائیں۔

ڈی آئی جی شیخ کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے پیچھے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جس کا مکمل تحقیقات کے بعد پتہ چل سکے گا۔

حملے کے بعد سی ٹی ڈی کے سینئر افسران بشمول راجہ عمر خطاب، مظہر مشوانی اور خرم وارث نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس تفتیش کاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے اور واقعے کے پیچھے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this