Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات:پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا ، جہاں آمد پرپاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ ملاقات میں برما کے مسلمانوں کے لیے سفری دستاویزات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی تاریخی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے منتظر ہیں، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے قوم دیدہ فرش راہ ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہو گا، سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ سعودی عرب ، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Tags: سعودی عرب سعودی عرب کے سفیر سفارت خانے کا دورہ نواف بن سعید احمد المالکی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

Post navigation

Previous: کرغزستان واقعے میں زخمی پاکستانی طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر ہے، سفیر حسن ضیغم
Next: ویرات کوہلی کی پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے میچ کے بارے میں بات چیت

Pakistan's stance prevails, the world rejects Indian narrative
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا مؤقف غالب، دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's stance prevails, the world rejects Indian narrative
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا مؤقف غالب، دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

ICC's annual T20 rankings released, India remains at the top-ICC
  • کھیل

آئی سی سی کی سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بھارت بدستور سرفہرست

Usman Tariq signs contract with England's county team Warwickshire-AFP
  • کھیل

عثمان طارق نے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.