Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستانی سرحدیں دہشت گردی کے خلاف ”ریڈ لائن“ ،سرحد پار سے دہشت گردی برداشت نہیں کرسکتے،وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سرحدوں کو دہشت گردی کے خلاف ”ریڈ لائن“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے.

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں حالیہ حملے میں جان سے جانے والے پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان مل کر ان کا خاتمہ کرنے کا پورا عزم رکھتے ہیں اور یہ ہوگا.

وزیراعظم نے کہا کہ سرحد پار سے جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اسے ہم مزید برداشت نہ کرسکتے پاکستان کی سرحدیں دہشت گردی کے خلاف ریڈ لائن ہیں حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان نے افغانستان کی حدود میں فضائی کارروائی کی تھی، جس کے حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس آپریشن کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے جو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مل کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ برادر ملک کے ساتھ انتہائی امن کے ماحول میں اور انتہائی اچھے طریقے سے رہنا چاہتے ہیں کاروبار اور ہر قسم کے تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں لیکن اگر بدقسمتی سے ہمسایہ ملک کی زمین دہشت گردی کے لے استعمال ہوگی تو یہ برداشت نہیں ہوگا اور یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ ہم سرحد پار سے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے.

وزیراعظم نے ہمسایہ ممالک کو مل بیٹھنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں بیٹھیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل تیار کریں جس پر ہم سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ کام کریں، اس سے بہتر خطے میں امن کے قیام اور غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہوسکتا.

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے ہمسایہ ملک کے ارباب اختیارر میری اس تجویز کو غور سے لیں گے اور مل کر ہم اس خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کا عظیم قربانیوں کے نتیجے میں مکمل طور پر صفایا کیا گیادورِ حاضر میں شاید ہی اس کی کوئی دوسری مثال ہو .

شہبازشریف نے کہاکہ تقریبا 80 ہزار پولیس، افواج اور پاکستانیوں اور ہر شعبے کے فرد نے قربانیاں دیں اور اس کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا بد قسمتی سے چند سال قبل پھر اس نے سر اٹھایا، اس کی وجوہات میں نہیں جا رہا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اتنی عظیم قربانیوں اور بے پناہ وسائل اور توانائیاں خرچ کرنے کے بعد اس دہشت گردی کا واپس آنا کسی المیے سے کم نہیں.

اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہونے والے سٹاف لیول معاہدے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیجیٹلائز کرنے سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی.

Tags: دہشت گردی ریڈ لائن شمالی وزیرستان وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ

Post navigation

Previous: سالوں سے بلوچستان کے لوگوں کے اندر نفرت گھولی جارہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
Next: آئی پی ایل 2024 – تمام دس فرنچائزز کے تازہ ترین اسکواڈ

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.