Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

یوٹیوبر عادل راجا کے الزامات بےبنیاد قرار،تین لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 13 کروڑ 30 لاکھ روپے) ہرجانہ

Finds Raja’s remarks 'inflammatory, damaging' to Brigadier Naseer’s reputation

یوٹیوبر عادل راجا کے الزامات بےبنیاد قرار،تین لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 13 کروڑ 30 لاکھ روپے) ہرجانہ

  اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کے مطابق لندن کی ایک ہائی کورٹ نے یوٹیوبر اور سابق پاکستانی فوجی افسر میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کے ایک مشہور مقدمے میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ یہ مقدمہ سابق انٹیلی جنس سروسز (آئی ایس آئی) کے افسر بریگیڈر ریٹائرڈ راشد نصیر  نے دائر کیا تھا۔

یہ مقدمہ اگست 2022 میں دائر کیا گیا تھا، تاہم اپریل میں اس وقت منظرِ عام پر آیا جب عادل راجہ نے پاکستان میں معروف فلم اور ٹی وی اداکاراؤں کے خلاف الزامات لگا کر ایک اور تنازع کھڑا کیا۔

جمعرات کے روز عدالت نے قرار دیا کہ راجہ کے کرپشن، انتخابی مداخلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات ’’جھوٹے اور بے بنیاد‘‘ ہیں۔ عدالت نے عادل راجہ کو 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 13 کروڑ 30 لاکھ روپے) ہرجانہ اور قانونی اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس رچرڈ اسپیئر مین کے سی نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ عادل راجہ راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 2 کروڑ روپے) بطور ہرجانہ اور تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 11 کروڑ روپے) قانونی اخراجات ادا کریں۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ عادل راجہ اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیصلے کا خلاصہ شائع کریں اور واضح کریں کہ ان کے الزامات غلط اور بے بنیاد تھے۔ اس کے علاوہ انہیں تحریری طور پر معافی مانگنے اور اس بات کی یقین دہانی کرانے کا بھی حکم دیا گیا کہ وہ مستقبل میں ان الزامات کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

یہ مقدمہ عادل راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے گئے نو پوسٹس اور ویڈیوز پر مبنی تھا جن میں انہوں نے بریگیڈر ریٹائرڈ راشد نصیر پر کرپشن، سیاسی مداخلت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے۔ راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ راشد نصیر نے عدالتی کارروائیوں میں اثر انداز ہونے، انتخابات میں مداخلت کرنے اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی طرف سے سیاسی سودے بازی کرنے میں کردار ادا کیا — تاہم عدالت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

جسٹس اسپیئر مین نے مشاہدہ کیا کہ راجہ اپنے دعووں کے حق میں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت یا معتبر ذرائع پیش نہیں کر سکے۔

عدالت کے مطابق راجہ کے پیش کردہ تین گواہ صحافی شاہین صہبائی، سابق پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، اور سید اکبر حسین  میں سے کسی نے بھی ایسے شواہد فراہم نہیں کیے جو الزامات کی تصدیق کرتے۔

فیصلے کے بعد عادل راجہ نے عدالتی حکم پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ آج ایک مایوس کن دن ہے۔ جج ہمارے ساتھ نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا آج کے اس دھچکے کے باوجود ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا۔ پاکستان میں جمہوریت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان کے عوام زمینی حقائق کے گواہ ہیں اور ان کا عزم آزادی کے لیے مضبوط ہے۔ ہماری مائیں اور بہنیں جنہوں نے ظلم اور تشدد کا سامنا بہادری سے کیا، جانتی ہیں کہ ہم ان کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘‘

Post navigation

Previous: ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے برابر
Next: اورکزئی حملے میں ملوث 30 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.