ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

0
148
World Beach Kabaddi Championship: Pakistan wins silver medal
World Beach Kabaddi Championship: Pakistan wins silver medal

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک نے شکست دی۔

فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی، پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا سکور 45-41 رہا۔

اس سے قبل صبح ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو اٹھاون اکیس سے شکست دی تھی۔