Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹپاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے تربیتی کیمپ 2 اکتوبر...

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے تربیتی کیمپ 2 اکتوبر سے شروع ہو گا

Published on

spot_img

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے تربیتی کیمپ 2 اکتوبر سے شروع ہو گا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آئندہ پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنا تربیتی کیمپ 2 اکتوبر سے شروع کرے گی، جو 7 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود 30 ستمبر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے بعد، پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ یکم اکتوبر کو ملتان میں جمع ہوگا جہاں وہ 2 اکتوبر سے تربیتی سیشن کا انعقاد کرے گا پہلا سیشن دوپہر 12 بجے سے ہوگا جس میں کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت ٹریننگ کریں گے۔

دریں اثنا، انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی شام پہنچ جائے گی مہمان ٹیم تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے 4 اکتوبر سے تربیتی‌ سیشن‌ کا‌ آغاز کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے تربیتی کیمپ 6 اکتوبر کو ختم ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کا حصہ ہے۔

غور طلب ہے کہ دوسرا ٹیسٹ، جو اصل میں 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونا تھا، اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ
پاکستان: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

انگلینڈ: بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جورڈن کاکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون کرس ووکس۔

Latest articles

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی، حارث رؤف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سب سے...

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی صورت میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم نے پیر...

پیٹ کمنزکی بدولت، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے دباؤ میں دلیرانہ اننگز کھیلی...

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم...

More like this