Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

1 minute read
Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز خبر  کے مطابق  ایران کی جانب سے پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ملنے کے بعد ملک میں ایندھن کی ممکنہ قلت کے خدشات میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ تیل اور دیگر اشیاء سے لدے جہازوں کی آمد کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  کے زیر انتظام آئل ٹینکر ایم ٹی شالیمار کراچی پورٹ پہنچ چکا ہے، جہاں اس سے خام تیل اتارا جا رہا ہے۔ اسی طرح ایم ٹی ویانا ووڈ 57 ہزار ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ساتھ پورٹ قاسم کے  مقام پر موجود ہے اور جلد برتھنگ کا منتظر ہے۔

  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ہی کا ایک اور جہاز ایم ٹی خیرپور پہلے ہی پورٹ قاسم کے فوٹکو ٹرمینل پر 55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اتار چکا ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ادھر پاناما رجسٹرڈ ٹینکر قیم سٹار بھی پورٹ قاسم پہنچنے والا ہے، جو ایتھیلین لے کر آ رہا ہے۔ 

حکام کے مطابق اس وقت بندرگاہوں کے بیرونی لنگر انداز مقامات پر موجود دیگر جہاز سویابین، کوئلہ اور کنٹینرائزڈ سامان بھی لے کر آئے ہیں، جبکہ کراچی پورٹ پر 13 جہاز مختلف اشیاء جیسے کینولا، راک فاسفیٹ اور سیمنٹ کی ہینڈلنگ میں مصروف ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا-اسرائیل اور ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کراچی پورٹ ٹرسٹ مجموعی طور پر 9 آئل ٹینکرز کو ہینڈل کر چکا ہے، جن میں 7 خام تیل اور 2 پیٹرول لے کر آئے۔

Tags: آئل ٹینکر ایم ٹی شالیمار امریکا-اسرائیل ایران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ٹینکر قیم سٹار کراچی پورٹ ٹرسٹ

Post navigation

Previous: پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام
Next: وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

یہ بھی پڑہیے

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.