Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • چین

ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی تیاری پر متعدد پاکستانی، چائنہ اور اماراتی کمپنیوں پرامریکی پابندی عائد

shutterstock_641129887-min

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان اور ایران میں ہتھیاروں اور ڈرونز پروگراموں کی مبینہ حمایت اور یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں میں مدد سمیت دیگر معاملات کے پیش نظر 26 اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔

غیر ملکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور متحدہ عرب امارات میں واقع ان 26 کمپنیوں پر برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کی، ’تشویشناک ہتھیاروں کے پروگراموں‘ میں ملوث ہونے یا روس اور ایران پر امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول سے بچنے کا الزام عائد ہے۔

ان کمپنیوں پر واشنگٹن کی اجازت کے بغیر امریکی اشیا اور ٹیکنالوجی کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔

سیکریٹری آف کامرس برائے صنعت و سلامتی کے تحت ایلن ایسٹیویز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکی قومی سلامتی کو برے عناصر سے بچانے کے لیے چوکنا ہیں، مزید کہا کہ آج ہمارے اقدامات سے ان عناصر کو یہ پیغام جاتا ہے کہ اگر انہوں نے ہمارے کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی 9 کمپنیوں کو پاکستانی کمپنی کے لیے فرنٹ کمپنیوں اور پروکیورمنٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا ، امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ باقی 7 پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں شراکت کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

سال 2010 کے بعد سے اس گروپ نے اپنے صارفین کو گمراہ کرکے امریکی اشیا خریدی ہیں۔

اس فہرست میں چین کی 6 کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر چین کی فوج کو جدید بنانے یا ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگراموں کی مدد کے لیے امریکی اشیا خریدی تھیں، متحدہ عرب امارات کی تین اور مصر کی ایک کمپنی نے 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

امریکی محکمہ تجارت نے کینیڈین کمپنی سینڈ وائن کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کی بنا پر کمپنی کو بلیک لسٹ کی فہرست سے نکال دیا۔

کامرس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کینیڈین کمپنی کو فروری 2024 میں اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا جب اس کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر ویب مانیٹرنگ اور سنسرشپ اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

Tags: امریکا امریکی پابندیاں ایران پابندیاں پاکستان چین ڈرونز مبینہ حمایت متحدہ عرب امارات ہتھیاروں واشنگٹن یوکرین

Post navigation

Previous: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ،77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ
Next: ایشین چیمپئنز لیگ کا احوال، نیمار کی واپسی، الداوسری کی ہیٹرک اور بہت کچھ

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.