Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکا کا تہران کے پاور اسٹرکچر پر براہِ راست وار، ایرانی وزیرِ داخلہ سمیت اہم شخصیات پر پابندیاں

US direct attack on Tehran's power structure, sanctions on key figures including Iranian Interior Minister

US direct attack on Tehran's power structure, sanctions on key figures including Iranian Interior Minister

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خبر کے مطابق  امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی اور ایک نمایاں تاجر پر مالی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام ایران میں حالیہ احتجاج کے دوران پرامن شہریوں کے خلاف سخت اور خونریز کریک ڈاؤن کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق اسکندر مومنی اُن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نگران ہیں جن پر رواں ماہ ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فورسز منظم انداز میں پرامن مظاہرین کو دبانے میں ملوث رہیں۔

امریکی حکام نے واضح کیا کہ پابندیوں کی اس فہرست میں پانچ دیگر اعلیٰ ایرانی سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جنہیں ایرانی عوام کے خلاف تشدد پر مبنی کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

واشنگٹن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معروف سرمایہ کار بابک زنجانی پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن پر ایران کے لیے رقوم کی منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں رجسٹرڈ دو ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینجز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب  سے منسلک فنڈز کی منتقلی میں کردار ادا کیا۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کی بااثر اشرافیہ پابندیوں سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل اثاثوں اور خفیہ مالی نیٹ ورکس کا سہارا لے رہی ہے، مگر امریکا ایسے تمام راستے بند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یرانی حکومت سے وابستہ عناصر عالمی مالی نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں، اور ہم ان کے ہر نیٹ ورک کو نشانہ بنائیں گے۔یہ نظام ڈوبتے ہوئے جہاز کی طرح ہے، جو ایرانی خاندانوں سے لوٹی گئی دولت کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر محکمہ خزانہ اس کھیل کو جاری نہیں رہنے دے گا۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں ایران میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک جانب انہوں نے تہران میں ممکنہ مداخلت کی دھمکی دی ہے، تو دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جنگی بحری جہاز تعینات کیے گئے ہیں، اگرچہ انہوں نے ایران سے بات چیت کی خواہش کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Tags: اسکاٹ بیسنٹ اسکندر مومنی امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران واشنگٹن

Post navigation

Previous: ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کا بڑا فیصلہ
Next: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یاسر عرفات یو اے ای کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

یہ بھی پڑہیے

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.