Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کی کھلی دھمکی، ایران کا بھرپور جواب: جنگ کے لیے تیار ہیں

Trump's open threat, Iran's strong response 'Ready for war'

Trump's open threat, Iran's strong response: 'Ready for war'

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)  الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے پاس “انتہائی مضبوط آپشنز” موجود ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جواب میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کو آزمانے کی کوشش کی تو تہران جنگ کے لیے تیار ہے، تاہم ایران دھمکیوں سے پاک ماحول میں مذاکرات کا حامی ہے۔

احتجاج کا آغاز دسمبر 2025 کے اواخر میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف ہوا تھا، جو اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔ اپوزیشن حلقوں کے مطابق مظاہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 100 سے زائد سیکیورٹی اہلکار جان سے گئے۔ ان اعداد و شمار کی آزاد تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

صورتحال کے پیش نظر ایرانی حکام نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کر دیا، جو 100 گھنٹے سے زائد عرصے تک معطل رہا۔ عالمی مانیٹر نیٹ بلاکس کے مطابق قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی معمول کے ایک فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ بعض علاقوں میں مختصر وقت کے لیے بین الاقوامی کالز بحال ہوئیں، تاہم ٹیکسٹ میسجنگ اور بیرونی انٹرنیٹ رسائی بدستور بند ہے۔

امریکا نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ احتجاج پرتشدد رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ امریکی حکام نے شہریوں کو ترکی یا آرمینیا کے راستے زمینی سفر پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کو امریکا کے ساتھ کاروبار میں 25 فیصد اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، جس پر چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔

علاقائی سطح پر ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس میں جاری صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کیا ہے جن میں پاکستان کو ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی کے لیے استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Tags: امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی معاشی بحران

Post navigation

Previous: پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کا اشتہار جاری کر دیا
Next: ایک ٹکٹ، مکمل سفر: پی آیٔ اے کا کینیڈا اور برطانیہ میں ’ایئر ٹو ریل‘ نیٹ ورک متعارف

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.