Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی وزیر خارجہ کا طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا عندیہ

240713-VP-Marco-Rubio-ch-1504-77401a

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے سر کی بہت زیادہ قیمت مقرر کرنے کا اعلان کر سکتا ہے، ہم سن رہے ہیں کہ طالبان نے پہلے سے کہیں زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنایا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مارکو روبیو نے ہفتے کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا: ’یہ سننے میں آیا ہے کہ (افغان) طالبان کے پاس امریکی یرغمالیوں کی تعداد ممکنہ طور پر سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ سچ ہے تو ہمیں ان کے اعلیٰ رہنماؤں کے سر کی فوری طور پر بہت بڑی انعامی رقم مقرر کرنی ہوگی، شاید اس سے بھی بڑی جو اسامہ بن لادن کے لیے مقرر کی گئی تھی۔‘

تاہم امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کسی بھی طالبان رہنما کا نام نہیں لیا ہے۔

اس پوسٹ میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ طالبان کے زیر حراست امریکیوں کی تعداد کتنی ہے۔

کابل میں حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں قید 2 امریکی شہریوں کے بدلے منشیات کی اسمگلنگ اور انتہا پسندی کے الزام میں امریکی عدالت کی جانب سے سزا یافتہ ایک افغان کو رہا کیا ہے۔

افغان حکام نے منگل کے روز بتایا کہ خان محمد نامی شخص رہا ہونے کے بعد کابل پہنچ گیا ہے، طالبان انتظامیہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تبادلے میں 2 امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رہا کیے جانے والے امریکیوں میں سے ایک ریان کاربیٹ تھا، اہل خانہ کے مطابق کاربیٹ 2022 سے طالبان کی حراست میں تھا، امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے دوسرے امریکی کا نام ولیم میک کینٹی ہے۔

20 سالہ طویل جنگ کے اختتام پر افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان نے 2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ انہوں نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر ظلم و ستم کا الزام عائد کرتے ہوئے امارات اسلامیہ افغانستان کے سپریم روحانی پیشوا ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 2 طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دی ہے۔

Tags: امریکا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امریکیوں کو یرغمال سر کی قیمت طالبان

Post navigation

Previous: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی
Next: محسن نقوی کی دورہ امریکا کے دوران چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت کی تردید

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.