Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

امریکی کمیشن نے بھارت کو مذہبی اعتبار سے تشویشناک ترین ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا

6080426cbf9a8

امریکی کمیشن نے بھارت کو مذہبی اعتبار سے تشویشناک ترین ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت کے پینل نے بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے اسے مذہبی اعتبار سے تشویشناک ترین ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ سے بھارت کو مذہبی اعتبار سے تشویشناک ترین ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی کمیشن نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سالِ رواں کے دوران انتہا پسند گروپوں نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کو قتل کیا ہے، مارا پیٹا ہے اور مذہبی رہنماؤں کو بے بنیادی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مکانات کو منہدم کیا گیا ہے۔ یہ تمام واقعات مذہبی آزادی سے متعلق آدرشوں اور ملکی و بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مشتمل ہیں۔ اقلیتوں سے متعلق گمراہ کن باتیں پھیلائی جاتی ہیں، غلط بیانی کے ذریعے منافرت کی آگ بھڑکائی جاتی ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایسے واقعات بھی رونما ہوئے کہ حکام نے منافرت پھیلانے والی تقریریں کرکے لوگوں کو مذہبی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والوں اور اُن کی عبادت گاہوں پر حملوں کے لیے اُکسایا۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو اُن کے حقوق سے محروم کرنے کے لیے بھارتی مجموعہ قوانین میں تبدیلیاں کرکے نئے، امتیازی قوانین نافذ کیے گئے۔

ان میں سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ (سی اے اے)، یونیفارم سول کوڈ اور ریاستی سطح کے کئی اینٹی کنورژن اور گائے کا ذبیحہ روکنے کے قوانین شامل ہیں۔

اقلیتوں کے حقوق کا دن منانے والا بھارت اُن پر مظالم میں سرفہرست

یو ایس سی آئی آر ایف نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو ایک ایسا ملک قرار دے جس کے بارے میں مذہبی آزادیوں کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

بھارت نے اِن الزامات کو، جیسا کہ توقع تھی، مسترد کردیا ہے۔ بھارت وزارتِ خارجہ نے امریکی رپورٹ کو جانب دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا خاص سیاسی ایجنڈا ہے، بہتر ہے کہ وہ امریکا میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر توجہ مرکوز رکھے۔

Tags: امریکی حکومت امریکی کمیشن امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی امریکی محکمہ خارجہ بھارت تشویشناک ترین ملک سنگین خلاف ورزی مذہبی آزادی

Post navigation

Previous: انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ: پاکستانی باکسر آصف ہزارہ 12 اکتوبر کو انڈونیشین حریف سے مقابلہ کریں گے
Next: پاکستان کے راشد ملک نے آئی ٹی ایف دبئی ماسٹرز میں 60 پلس سنگلز ٹائٹل جیت لیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.