Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

سرحد پار حملوں کا سخت جواب:آپریشن غضب لِلحق میں بڑا جوابی وار، فضائی و زمینی کارروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ

Strong response to cross-border attacks Major counter-strike in Operation Ghazab Lal-Haq, multiple hideouts destroyed in air and ground operations

Strong response to cross-border attacks Major counter-strike in Operation Ghazab Lal-Haq, multiple hideouts destroyed in air and ground operations

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق پاک۔افغان سرحد پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ حکومت کے مطابق افغان طالبان جنگجوؤں نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں سرحد پار سے حملے کیے، جن کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔ اس کارروائی کو آپریشن غضب لِلحق کا نام دیا گیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق متعدد سرحدی چوکیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں 58 حملہ آور ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ کم از کم 12 چوکیاں مکمل طور پر تباہ اور پانچ پوزیشنز پر قبضہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ناپختہ اور اشتعال انگیز حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ وطن کے دفاع میں دو جوان شہید اور تین زخمی ہوئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرحدی کارروائیاں کالعدم ٹی ٹی پی کے دفاع میں کی گئیں اور یہ کہ کابل حکومت دہشت گرد عناصر کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ نے بھی کارروائی میں حصہ لیا اور سرحد پار مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا اطلاعات کے مطابق ننگرہار کے علاقے میں ایک مبینہ اسلحہ ڈپو اور دیگر عسکری تنصیبات کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس سے نمایاں نقصان پہنچا۔ ریاستی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دھماکوں اور آگ کے شعلے دکھائے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق طورخم اور لنڈی کوتل کے اطراف کشیدگی افطار کے وقت بڑھی۔ افغان جانب سے فائر کیے گئے چند گولے کھلے مقامات پر گرے، جن سے بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں سرحد پار گولہ باری سے تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ حالیہ اقدامات انٹیلی جنس بنیادوں پر، متناسب اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے۔ ان کے مطابق سرحدی پٹی میں موجود دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا تاکہ پاکستان کے اندر ممکنہ حملوں کو روکا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا اختلاف افغان عوام سے نہیں بلکہ ان گروہوں سے ہے جو افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

Tags: آپریشن غضب لِلحق افغان طالبان پاک فضائیہ پاک۔افغان سرحد پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ

Post navigation

Previous: کیا سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان کیلئے اب بھی راستہ باقی ہے؟
Next: بھارت نے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دیدی، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

Asian Games 2026: PCB announces 15-member national squad-PCB
  • کھیل

ایشین گیمز 2026: پی سی بی کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان،صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

Pakistani-born Zidan Iqbal's participation in the FIFA World Cup-X
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد زیدان اقبال کی شرکت

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.