ہرارے:  زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کی باقاعدہ قیادت ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کے سپرد کر دی گئی ہے۔

کرکٹ زمبابوے کے مطابق یہ تبدیلی مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کی انجری کے باعث کی گئی ہے، جو کمر کے نچلے حصے کی تکلیف سے صحتیابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور اس اہم سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہرارے میں ہو رہا ہے، جبکہ باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم طویل 12 سال کے بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے، جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔

زمبابوے کا 15 رکنی اسکواڈ:سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے اسکواڈ کا حصہ ہیں