Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ

Untitled design (2)

پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھ گئے خط کے معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے خط میں مداخلت سے آگاہ کیا، ہائی کورٹ کے 6 ججز دباؤ سے متاثر ہوئے، ججز کو پریشر میں لانے کا ایک ہی مقصد تھا جو ججز نے خط میں لکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز نے خط میں لکھا کہ سیاسی مقدمات میں مداخلت کی گئی، عمران خان کے خلاف جتنے کیسز کے فیصلے آئے وہ اس خط کے بعد ختم ہوگئے، خط کے بعد عمران خان کے خلاف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں رہی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کی فوری رہائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک جج نے کہا انہیں نہیں معلوم کہ ان کے بچے کہاں ہیں، ایک جج نے کہا ان کے بیٹے کا ولیمہ مؤخر کرادیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ جن ججز نے خط لکھا ان کی اور اہلخانہ کی حفاظت کی جائے، ایسا نہ ہو کہ کمشنر راولپنڈی کی طرح ان کی فیملی بھی کسی کو نظر نہ آئے، سپریم کورٹ اس معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کرے، معاملے پر کارروائی نہ ہوئی تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد سے اٹھ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے لیے ہر جج اہم اور قابل احترام ہے، وکلا سے التجا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ایک ہوجائیں، آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر لارجر بینچ آج ہی تشکیل دیا جائے اور اس خط کو عوام کے سامنے لا کر کل سے سپریم کورٹ اس پر سماعت شروع کرے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ موجود رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ججز کا خط ملک کے انتظامی امور کے خلاف چارج شیٹ ہے، ملک کا نظام بےنقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خط میں واضح طور پر لکھا ہے کہ نشانہ صرف ایک شخص تھا جس کا نام قیدی نمبر 804 وزیراعظم عمران خان ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے ججز پر دباؤ ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اقدمات اٹھائیں اور آئین و قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔

Tags: اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی سپریم جوڈیشل کونسل عمران خان

Post navigation

Previous: بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا امکان
Next: فیفا ورلڈکپ ایشین کوالیفائنگ: آسٹریلیا، ایران، عراق اور ازبکستان کی پیش قدمی

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

یہ بھی پڑہیے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.