اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، میزبان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے دو میچوں کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیموں کی قیادت کریں گے۔
دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے پہلے ٹیسٹ کے لیے، آسٹریلیا کے روڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو – دونوں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر، آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن پال ریفل تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ پاکستان کے فیصل خان آفریدی – جو کہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ہیں، چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔
پچیس جنوری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں، پال ریفل روڈنی ٹکر کے ساتھ میدان میں فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر ہوں گے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ پاکستان کے راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔