Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کی فضائی حدود محفوظ، ایتھوپیا کے آتش فشاں کی راکھ کا رخ بھارت کی طرف

Pakistan's airspace is safe, Ethiopian volcano ash heading towards India

پاکستان کی فضائی حدود محفوظ، ایتھوپیا کے آتش فشاں کی راکھ کا رخ بھارت کی طرف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق آتش فشانی راکھ کے اثرات دلی، گجرات، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک محسوس کیے گئے

 پاکستان کے محکمۂ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ملک کی فضائی حدود بالکل صاف ہیں اور ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد پھٹنے والے “خاموش” آتش فشاں سے اُٹھنے والی راکھ کا ملک کے ماحول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ راکھ کا بادل اس وقت بھارت اور چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے آتش فشاں نے اتوار کے روز پہلی بار پھٹ کر 14 کلومیٹر (8.7 میل) بلندی تک راکھ کے بادل اُڑا دیے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ منگل کی صبح 10 بجے گوادر کے جنوب میں 45 ہزار فٹ کی بلندی پر آتش فشانی راکھ دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ راکھ بحیرۂ عرب سے سندھ کے اوپر سے گزری مگرسندھ کی زمین پر اس کے کوئی اثرات نہیں پڑے۔

انجم نذیر کے مطابق آتش فشانی راکھ بھارت کی جانب بڑھ چکی ہے اور راجستھان کی طرف جائے گی، جب کہ راکھ کے بادل بھارت کی طرف واضح طور پر بڑھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی فضائی حدود بالکل صاف ہیں۔ ان کے مطابق آج صبح سے اومان، یمن اور پاکستان کے علاقے صاف ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راکھ 45 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود تھی اس لیے نہ یہ پاکستان کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گی، نہ ماحول اور نہ ہی ملک کی فضائی آلودگی میں اضافہ کرے گی۔ نذیر نے یہ بھی واضح کیا کہ آتش فشانی راکھ عام سیٹلائٹ تصاویر میں نظر نہیں آتی۔

بھارت میں راکھ کا بادل، اب چین کی طرف بڑھ رہا ہے

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کے آتش فشاں سے اُٹھنے والی راکھ کے اثرات دلی، گجرات، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمے کے مطابق یہ راکھ کا بادل چین کی طرف بڑھ رہا ہے اور منگل کی شام 7:30 بجے تک بھارت سے نکل جائے گا۔

ایئر انڈیا نے بتایا کہ اس نے پیر اور منگل کے روز 11 پروازیں منسوخ کیں تاکہ ان طیاروں کی احتیاطی جانچ کی جا سکے جو آتش فشاں پھٹنے کے بعد متاثرہ علاقوں کے اوپر سے گزرے تھے۔ یہ اقدام بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر کی ہدایت کے مطابق کیا گیا۔

بھارتی ایئرلائن اکاسا نے بھی اگلے دو دنوں کے لیے جدہ، کویت اور ابوظبی جیسے مشرقِ وسطیٰ کے مقامات کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔

محکموں نے بتایا کہ ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد پھٹنے والے خاموش آتش فشاں نے خطے کے مختلف حصوں تک راکھ پھیلا دی ہے، لیکن پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق اس کا پاکستان کی زمین، ماحول یا فضائی معیار پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

Tags: آتش فشاں ایتھوپیا بھارت پاکستان راکھ فضائی حدود محکمہ موسمیات

Post navigation

Previous: پاکستان اور سری لنکا کا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا امکان،ذرائع
Next: پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ،2024 میں 11 ہزار پاکستانیوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگی

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.