Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان اور بھارت دوطرفہ مذاکرات کا دائرہ کار خود طے کریں: امریکہ

Copy of featuredphoto (8)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں حال ہی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں بھارت کی شرکت کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان مذاکرات کی قیاس آرائیوں پر امریکہ نے کہا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات کے دائرہ کار اور اس کے کردار کا فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے نجی چینل جیو نیوز کو بتایا کہ ’امریکہ کے پاکستان اور انڈیا دونوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ہیں اور واشنگٹن دونوں ممالک کے ساتھ ہی اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘

سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور ممکنہ مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’اب یہ دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا فیصلہ کریں۔‘

ایس سی او اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنے روایتی سخت موقف میں نرمی لاتے ہوئے متنازع اور باہمی مسائل پر بات کرنے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے اجتناب کیا جسے ماہرین مثبت پہلو قرار دے رہے ہیں۔

بھارت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اپنے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کو بھیجا تھا جنہوں نے 16 اکتوبر کو اپنی تقریر کے بعد اس تقریب کو ایک ’نتیجہ خیز اجلاس‘ قرار دیا۔

جے شنکر تقریباً ایک دہائی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے اعلیٰ ترین عہدیدار تھے۔

تقریب کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہوتے ہوئے جے شنکر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور حکومت کا مہمان نوازی کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Tags: اسلام آباد امریکہ انڈیا انڈیا کے وزیر خارجہ دو طرفہ مذاکرات ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سربراہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم مثبت پیش رفت مذاکرات

Post navigation

Previous: آدم سید نے بحرین امیچور اوپن گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
Next: پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی کی وولور ہیمپٹن کو 2-1 سے شکست

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

یہ بھی پڑہیے

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.