Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • چین

بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ‘اروناچل پردیش پر بیجنگ کے دعوے پر نئی دہلی کا ردِعمل

New Delhi's response to Beijing's claim on Arunachal Pradesh as an integral and inalienable part of India

بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ‘اروناچل پردیش پر بیجنگ کے دعوے پر نئی دہلی کا ردِعمل

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی نے اروناچل پردیش پر چین کے دعوے کے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ خطہ بھارت کا ’’اٹوٹ حصہ‘‘ ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک بھارتی شہری کو شنگھائی ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

منگل کے روز بھارت نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی برطانیہ مقیم خاتون پریما وانگجوم تھونگڈوک کو شنگھائی ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے پر چین کو باضابطہ احتجاج  ریکارڈ کرایا۔ تھونگڈوک کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے انہیں 18 گھنٹے تک روکے رکھا اور ’’تمسخر‘‘ اُڑایا کہ اروناچل پردیش بھارت کا حصہ نہیں ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ اروناچل پردیش جسے بیجنگ زانگ نان کہتا ہے جنوبی تبت کا حصہ ہے،جسے بھارت ہمیشہ مسترد کرتا آیا ہے۔ بیجنگ اس شمال مشرقی پہاڑی ریاست میں متعدد مقامات کے نام بھی تبدیل کر چکا ہے، جس پر نئی دہلی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کے روز ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’’زانگ نان چین کی سرزمین ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ  چینی فریق بھارت کی جانب سے قائم کردہ نام نہاد ’اروناچل پردیش‘ کو کبھی تسلیم نہیں کرتا۔ترجمان نے مزید کہا کہ شنگھائی پُڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے ساتھ ’’حراست‘‘ یا ’’ہراسانی‘‘ جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، بلکہ حکام نے قانون کے مطابق اپنی کارروائی کی۔

بعد ازاں منگل کی شب بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ نئی دہلی نے چین کے ان بیانات کو دیکھا ہے جو تھونگڈوک کی ’’من مانی حراست‘‘ کے متعلق دیے گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے اور یہ ایک خود واضح حقیقت ہے۔ چین کی جانب سے کتنی ہی تردید کیوں نہ کی جائے، وہ اس ناقابلِ انکار حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔‘‘

خاتون کی حراست کے معاملے پر جیسوال نے کہا کہ معاملہ چینی حکام کے سامنے سختی سے اٹھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق چینی حکام ’’ابھی تک اپنی کارروائی کی وضاحت کرنے سے قاصر ہیں جو بین الاقوامی فضائی سفر کو منظم کرنے والے کئی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام کی کارروائی ان کے اپنے قواعد کی بھی خلاف ورزی ہے جن کے مطابق تمام ممالک کے شہریوں کو 24 گھنٹے تک ویزا فری ٹرانزٹ کی اجازت ہے‘‘۔

اروناچل پردیش کی خاتون کی ’حراست‘  تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کے دوران نیا تنازع

دونوں ممالک کے درمیان یہ تازہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تھونگڈوک نے دعویٰ کیا کہ انہیں 21 نومبر کو شنگھائی ایئرپورٹ پر 18 گھنٹے تک روکے رکھا گیا۔

تھونگڈوک جو کہ بھارتی شہری ہیں اور تقریباً 14 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، لندن سے جاپان جاتے ہوئے شنگھائی ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ میں تھیں جب انہیں امیگریشن حکام نے روک لیا۔

انہوں نے 23 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ چینی امیگریشن حکام اور چائنہ ایسٹرن ایئرلائن کے عملے نے ان کا ’’بھارتی پاسپورٹ نامعتبر‘‘ قرار دیا کیونکہ ان کی جائے پیدائش اروناچل پردیش ہے، ’’جسے وہ چینی علاقہ کہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے بھارت کے شنگھائی اور بیجنگ میں قائم سفارتی مشنز سے رابطہ کیا، جن کی مداخلت کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔

تھونگڈوک کے مطابق امیگریشن حکام نے ان کا ویزا ’’ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا اور ان کا ’’مذاق اُڑایا‘‘ کہ اروناچل پردیش بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکام نے ان سے کہا’’تم چینی ہو، بھارتی نہیں۔‘‘

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سات سال بعد پہلی مرتبہ رواں برس اگست میں چین کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ دونوں ممالک ’’حریف نہیں، بلکہ شریک‘‘ ہیں۔

بھارت اور چین کے درمیان 3,800 کلومیٹر طویل سرحد ہے جو صحیح طور پر متعین نہیں اور 1950 کی دہائی سے متنازع چلی آ رہی ہے۔

تعلقات 2020 میں ہمالیہ میں ہونے والی جھڑپ کے بعد شدید متاثر ہوئے تھے، جس میں 20 بھارتی اور چار چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Post navigation

Previous: تائیوان نے چین کے مقابلے کے لیے 40 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی اخراجات کا منصوبہ پیش کر دیا
Next: معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا،آرمی چیف عاصم منیر

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.