Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ملتان:اندرون شہر میں 3منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

Untitled design (83)

ملتان:اندرون شہر میں 3منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں اندرون شہر کے علاقہ حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب افسوسناک واقعہ میں 3منزلہ عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے ،2زخمیوں کو ملبے سے نکال لیاگیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ فہیم عباس، 40 سالہ اہلیہ صنوبر، 15 سالہ بیٹا دانش، 14 سالہ وسیم، 13 سالہ کومل اور بختاور، 12 سالہ امیر علی شامل ہیں۔اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ عمارت دیگر مکانوں پر آگری تھی، ملبے تلے 19 افراد دب گئے تھے 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 زخمیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔

اب تمام افراد کو نکال کر ریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ جوادیاں میں رہائشی عمارت صبح 4 بجے اپنی مخدوش حالت کے باعث گرگئی۔

زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت گرنے کے محرکات کی مکمل تحقیقات کروائی جائےگی۔ اطراف کی عمارتوں کی انسپکشن کےلئے ٹیکنیکل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تین منزلہ عمارت گرنے کے حوالے سے ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ عمارت کا کچھ ملبہ اس کے دائیں بائیں واقع مکانات پر گرا تھا۔ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن ڈاکٹر کلیم کی زیرِنگرانی کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع 15 پرپولیس کو دی گئی تھی۔ مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

Tags: اندرون شہر ریسکیوآپریشن عمارت ملتان

Post navigation

Previous: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
Next: پنجاب حکومت نے 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دیدی

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

یہ بھی پڑہیے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.