Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق  خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سری نورنگ میں منگل کے روز ہونے والے دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

بنوں کے ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

ڈی آئی جی کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ٹریفک اہلکاروں کی شناخت عادل جان اور راحت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متعدد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بنوں کے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان قدرت اللہ خان کے مطابق دھماکے کے وقت ٹریفک اہلکار بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے خصوصاً جنوبی اضلاع میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ گورنر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Tags: پولیس ترجمان قدرت اللہ خان خیبرپختونخوا ڈی آئی جی سجاد خان گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی لکی مروت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Post navigation

Previous: نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
Next: ٹرمپ کے دورۂ چین پر ایران جنگ کے گہرے سائے، بیجنگ میں اہم سفارتی فیصلوں کا امکان

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.