Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

خیبر پختونخواہ: بنوں میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

Khyber Pakhtunkhwa 22 terrorists killed in intelligence-based operation in Bannu ISPR file photo

خیبر پختونخواہ: بنوں میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)  ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے منگل کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کی گئی ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق یہ کارروائی پیر کے روز اس بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں بھارتی پراکسی فتنے الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

فتنہ الخوارج‘ وہ اصطلاح ہے جو ریاست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے نشانہ لیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف بڑے نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں

نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھ رہا ہے۔

Tags: آئی ایس پی آر انسدادِ دہشت گردی مہم خیبر پختونخواہ دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز سینیٹائزیشن آپریشن

Post navigation

Previous: پاکستان نے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ جیت لیا
Next: ایکس کے نئے لوکیشن فیچر پر آن لائن شدید تنقید

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.