Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان  نے مارکۂ حق کی پہلی سالگرہ قومی جذبے اور بھرپور یکجہتی کے ساتھ مناتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ملکی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

جی ایچ کیو میں منقعد ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مارکۂ حق صرف ایک جنگ نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا، جس میں پاکستان نے اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی نئی مہم جوئی کے نتائج انتہائی خطرناک، دور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور دفاع کا تحفظ کرے گا۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب براہِ راست جنگ کے بجائے پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے، تاہم پاکستان دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہر سال 10 مئی کو یومِ مارکۂ حق کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا ایسا تاریخی جواب دیا جسے دشمن طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر الزامات عائد کیے، مگر پاکستان نے ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بعدازاں بھارتی حملوں کے جواب میں آپریشن بنیان المرصوص کے تحت دشمن کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد 

صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش کو آبی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی پاکستان کے کروڑوں شہریوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔

تقریبات میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، سفارتکاروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جبکہ شہدا کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی اور قومی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

Tags: آپریشن بنیان المرصوص پاکستان صدر آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر یومِ مارکۂ حق

Post navigation

Previous: امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا
Next: گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.