Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

349960_1234840_updates

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر نیتن یاہو فوری استعفی دیں.

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے حملے کے تناظر میں”اسرائیلی ڈیٹرنس“ کو کمزور کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد لپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے.

اپوزیشن لیڈرلپیڈ کے بیانات 7 اکتوبر کو حماس کے غزہ کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد سامنے آئے ہیں حماس کے اس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے ہفتے کی رات ایران کے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر ”اسرائیلی ڈیٹرنس“ کو کمزور کرنے کا الزام لگایا تھا.

ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو 2022 کے آخر میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی سربراہی میں اقتدار میں واپس آئے انہوں نے اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے قبل ازیں آج اسرائیلی فوج نے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کی جانب سے سات اکتوبر 2023 کو حماس کا غیر معمولی حملہ روکنے میں ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی خبرسامنے آئی تھی.

فرانسیسی نشریاتی ادارے نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ میجر جنرل اہارون ہالیوا حماس کے اچانک اور غیر معمولی حملے کو روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے والے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہیں بیان کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک منظم اور پیشہ ورانہ عمل میں ان کے جانشین کی تقرری کے بعد میجر جنرل اہارون ہالیوا اپنے عہدے سے سبکدوش اور آئی ڈی ایف (فوج) سے ریٹائر ہوجائیں گے اپنے استعفے میں 38 سال تک فوج میں خدمات انجام دینے والے ہالیوا نے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی ہے.

انہوں نے اپنے استعفے میں جس کی ایک کاپی فوج نے صحافیوں کو بھی فراہم کی ہے میں لکھا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل کے خلاف اچانک ایک مہلک حملہ کیامیری کمان میں انٹیلی جنس ڈویژن اس کام پر پورا نہیں اتری جو ہمیں سونپا گیا تھا میں اس سیاہ دن کو اپنے ساتھ لے جاتا ہوں ہر روز جنگ کا یہ خوفناک درد ہمیشہ میرا حصہ رہے گا.

انہوں نے لکھا کہ اس سیاہ دن کے بعد سے، میں نے اس کا بوجھ مسلسل ہر دن اور ہر رات برداشت کیا ہے جنگ کی دردناک یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی اپنے استعفی میں اہارون ہالیوا نے حملے کی وجہ بننے والے عوامل اور حالات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اسرائیل کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حماس کے حملے کے نتیجے میں 1170 افراد مارے گئے تھے اس کے بعد سے اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کے عہد سے غزہ پٹی پر جارحیت شروع کی جس کے نتیجے میں وزارت صحت کے بقول35ہزار کے قریب فلسطینی جان سے گئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے.

Tags: اسرائیل اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ اسرائیلی ڈیٹرنس ایران بنجمن نیتن یاہو

Post navigation

Previous: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد شروع
Next: شاہین آفریدی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا”بریڈمین” قرار دے دیا

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.