Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد

20024677-iPhone-16-Pro-Perspective-Feature

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انڈونیشین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی حکومت نے ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر عائد کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک کمپنی کی جانب سے صرف ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی وزارتِ صنعت نے ایپل کمپنی کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجراء کو بلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی تیاری میں 40 فیصد مقامی مواد استعمال کرنا ہوتا ہے لہٰذا اگر کوئی غیر ملکی کمپنی انڈونیشیا میں کام کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی مصنوعات انڈونیشیا میں ہی تیار کرنا پڑتی ہیں اور وہاں اپنے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کرنے پڑتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشا نے ماضی میں بھی مقامی سطح پر مصنوعات کی مانگ بڑھانے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی ہیں جس کے ملے جلے نتائج سامنے آئے۔

Tags: آئی فون 16 انڈونیشیا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز سرمایہ کاری فروخت پر پابندی

Post navigation

Previous: بھارت: مندر میں آتش بازی کے دوران دھماکا، 150 سے زائد افراد زخمی
Next: پاکستان کو 3 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.