Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب روپے کا سود ادا کیا جائے گا

پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب روپے کا سود ادا کیا جائے گا

پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب روپے کا سود ادا کیا جائے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب روپے کا سود ادا کیا جائے گا، نجی بینک آئندہ دس برسوں میں مجموعی طور پر 572 ارب روپے حکومت سے وصول کریں گے، ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور نجی بینکوں کے درمیان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 268 ارب روپے قرض کو ری شیڈول کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے جس سے اس کا بوجھ تو ملک کے ٹیکس دہندگان پر پڑے گا تاہم اس کے نتیجے میں نجکاری کے راستے میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوجائے گی۔

وزارت خزانہ کا اس سے قبل موقف تھا کہ پی آئی اے کے قرض کو سرکاری قرض میں شامل نہ کیا جائے تاہم اب اس موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے اور وزارت نج کاری کے ذرائع کے مطابق اب اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سرکاری ایئرلائن کا قرض اور اس پر واجب الادا سود کی ادائیگی کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

اتفاق رائے کے مطابق پی آئی اے کے فروخت کے سلسلے میں حکومت بنیادی رقم فراہم کرے گی اور مطلوبہ حجم میں کمی کی صورت میں نجی بینکوں کو بجٹ سے ادائیگی کی جائے گی جبکہ دوسری جانب بینکوں نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ پی آئی اے کے قرض کو مزید 12 فیصد یا 32 ارب 20 کروڑ روپے سالانہ سود پر مزید دس سال کے لیے ری شیڈول کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس مفاہمت کے نتیجے میں بینکوں کو سالانہ 322 ارب روپے سود کی مد میں اگلے دس برسوں تک ملتے رہیں گے جبکہ اصل قرض کی رقم 268 روب روپے ہے، یعنی نجی بینک آئندہ دس برسوں میں مجموعی طور پر 572 ارب روپے حکومت سے وصول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اس مفاہمت پر عالمی مالیتی فنڈ سے توثیق حاصل کرے گی جبکہ نجی بینک اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لیں گے۔

وزیر نج کاری فواد حسن فواد مصر تھے کہ پی آئی اے کے قرض کو سرکاری قرض کا حصہ بنایا جائے۔ سیکریٹری فنانس امداد اللہ بوسل اور نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بعض تحفظات کے ساتھ اس تجویز پر رضامندی ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر نج کاری نے وزارت خزانہ کو آگاہ کیا ہے کہ فی الحال بیرون ملک واقع پی آئی اے کی ملکیت ہوٹلوں جن میں روزویلٹ اور سکرائب شامل ہیں ان کی فروخت کا عمل موخر کردیا گیا ہے کیونکہ منصوبہ ہے کہ آئندہ برسوں میں روزویلٹ کو منہدم کرکے اس کی جگہ ہوٹل کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

Tags: پی آئی اے نجی بینک وزارت خزانہ وفاقی حکومت

Post navigation

Previous: روسی خلاباز نے خلا میں سب سے زیادہ دن گزار کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
Next: امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کی سعودی ولی عہد شاہ سلمان سے ملاقات, غزہ پر تبادلہ خیال

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.