اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایسے اشارے ملے تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ہفتے کی توسیع ہو سکتی ہے۔
بارکلے کی میعاد 30 نومبر کو ختم ہونے والی تھی، اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے والے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ گریگ بارکلے نے اگست میں عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔