Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

امریکی یونیورسٹیوں سے معطل طلبہ کو حوثیوں کی جانب سےتعلیم کی پیشکش

302624

امریکی یونیورسٹیوں سے معطل طلبہ کو حوثیوں کی جانب سےتعلیم کی پیشکش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثیوں نے امریکا میں اسرائیل مخالف مظاہروں کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں سے معطل کیے گئے طلبہ کے لیے جگہ کی پیشکش کر دی۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے لیے حالیہ دنوں میں طلبہ نے امریکا کے درجنوں کیمپس میں ریلیاں نکالی ہیں اور خیمے لگائے ہیں۔

مظاہرین نے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور اسکولوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔

ان مظاہروں کے دوران پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپوں میں ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ درجنوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

حوثیوں کے زیر انتظام صنعا یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر امریکی یونیورسٹیوں سے معطل کیے گئے طلبہ کا خیرمقدم کرنے میں سنجیدہ ہیں اور معطل کیے گئے طلبہ کو یمن میں تعلیم کی پیشکش کرتے ہیں‘۔

صنعا یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں امریکا میں طلبہ کے احتجاج اور مظاہرے کو سراہا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ معطل ہوجانے والے طلبہ یمن میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار کو دبایا جا رہا ہے‘۔

بیان میں ساتھ ہی ایک ای میل ایڈریس لکھا گیا جسے کلک کرکے طلبہ تعلیم کی آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اس سال امریکا اور برطانیہ نے حوثی ملیشیا کو بحیرہ احمر میں اور اس کے قریب بحری جہازوں پر حملوں کی وجہ سے دوبارہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

Tags: اسرائیل مخالف مظاہروں امریکا امریکی یونیورسٹیوں حوثی صدر جو بائیڈن معطل کیے گئے طلبہ یمن

Post navigation

Previous: مریم نواز کا بڑا اعلان،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی
Next: حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قبول،جبکہ اسرائیلی حکام نے جنگ کے خاتمے کے امکانات کو مسترد کر دیا،رپورٹ

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.