دوحہ: پاکستان شاہینز نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان شاہینز نے 233 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

حسن نواز نے 62 جبکہ شاہزیب خان نے 50 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کپتان عبدالصمد نے 44 رنز کا حصہ ڈالا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش اے نے شاہادت حسین کی ناقابلِ شکست 103 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا اور حسن نواز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز فائنل میں اتوار کو سری لنکا اے کے مدمقابل ہوں گے۔