Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوزکی خبر  کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ اور خصوصاً سی پیک سے متعلق امور پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ 25 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک ہونان کے شہر چانگشا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک ہینان کے شہر سانیا میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت اور سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاک چین اعلیٰ سطحی روابط کی تسلسل کا حصہ ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے باعث غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک اس موقع پر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کریں گے۔

گزشتہ سال صدر زرداری کے چین کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان زراعت، توانائی، دفاع اور ریلوے سمیت مختلف شعبوں میں چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق موجودہ دورے میں نئی سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور علاقائی روابط کے منصوبوں پر بھی پیش رفت متوقع ہے، جو پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Tags: چانگشا چین سی پیک صدرِ مملکت آصف علی زرداری

Post navigation

Previous: امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار
Next: پی ایس ایل11: پلے آف کے لیے چار ٹیمیں فائنل

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.