Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

جنیوا میں فیصلہ کن گھڑی: ایران کے میزائل پروگرام پر امریکی دباؤ ، مذاکرات کا نیا دور

Decisive moment in Geneva US pressure on Iran's missile program, new round of talks

Decisive moment in Geneva US pressure on Iran's missile program, new round of talks

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو رہا ہے، جہاں دونوں فریق بڑھتی کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کریں گے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن خطے میں فوجی موجودگی بڑھا چکا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی وارننگ دے چکے ہیں۔

اپنے حالیہ خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایران پر خطرناک جوہری عزائم کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو یورپ اور بیرونِ ملک امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اور جلد امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے ان دعوؤں کو بڑے جھوٹ قرار دیا ہے۔ تہران کے مطابق اس کے میزائلوں کی حدِ مار دو ہزار کلومیٹر ہے، جبکہ امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ میں اسے تقریباً تین ہزار کلومیٹر تک بتایا گیا ہے۔

تنازع کی بنیاد ایران کا جوہری پروگرام ہے، جسے مغربی ممالک ہتھیاروں کی تیاری سے جوڑتے ہیں، تاہم ایران اسے پُرامن قرار دیتا ہے۔ امریکا اب میزائل پروگرام اور اسرائیل مخالف گروہوں کی حمایت کو بھی مذاکرات کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ بیلسٹک میزائلوں پر بات چیت سے انکار بہت بڑا مسئلہ ہوگا، اگرچہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری معاملے سے ہٹ کر کسی موضوع پر بات نہیں ہوگی اور معاشی پابندیوں کا خاتمہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیادی شرط ہے۔ ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے مذاکرات کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے نہ جنگ نہ امن کی کیفیت ختم ہو سکتی ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے وزیر خارجہ عباس اراغچی نے اسے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی پر ہے۔

گزشتہ برس اسرائیل کے حملوں کے بعد 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی، جس میں امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، اور مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔ اب عمان کی ثالثی میں جاری اس عمل کو خطے میں امن کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے

Tags: اسرائیل امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی صدرمسعود پیزشکیان جنیوا سوئٹزرلینڈ وزیر خارجہ عباس اراغچی

Post navigation

Previous: ایران پر دوٹوک انتباہ، مگر فیصلہ مؤخر: ٹرمپ نے دنیا کو پھر غیر یقینی میں ڈال دیا
Next: سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

Asian Games 2026: PCB announces 15-member national squad-PCB
  • کھیل

ایشین گیمز 2026: پی سی بی کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان،صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

Pakistani-born Zidan Iqbal's participation in the FIFA World Cup-X
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد زیدان اقبال کی شرکت

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.