Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ

patel

پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بات چیت میں بھی انسانی حقوق کی صورت حال اس کے ایجنڈے میں شامل ہوتی ہے اور اس معاملے کو آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے سے سوال کیا گیا کہ امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حصہ نہیں تھا، کیا آپ لوگوں کو وہاں گزشتہ ایک سال سے کوئی خلاف ورزی ہوتی نظر نہیں آرہی؟۔

اس کا جواب دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ محکمۂ خارجہ کی سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں پاکستان پر بھی ایک حصہ شامل ہے، ہیومن رائٹس رپورٹ میں سال 2023ء میں رونما ہونے والی ہر انسانی حقوق کی خلاف ورزی درج نہیں ہے اور نہ ہی سالانہ رپورٹ تمام خلاف ورزیوں کی کوئی اجتماعی فہرست ہے بلکہ اس رپورٹ میں مخصوص عنوانوں کے تحت معلومات درج ہیں، بلاشبہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کی بات ہو، انسانی حقوق بدستور ایجنڈے میں شامل ہے اور یہ وہ چیز ہے جسے ہم پاکستان کے ساتھ بھی اٹھاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی محکمٔہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں سیاسی و سماجی سطح پر عام لوگوں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی متعدد مثالیں دی گئی ہیں، رپورٹ میں پاکستان میں 2023ء کے دوران 9 مئی کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی پامالی کے متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں کے واقعات، حکومت یا اس کے ایجنٹوں کی طرف سے ظالمانہ، غیر انسانی، یا ذلت آمیز سلوک، من مانی حراستیں، آزادیٔ اظہار اور میڈیا کی آزادی پر سنگین پابندیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے سال پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی، حکومتِ پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کی شناخت اور انہیں سزا دینے کے لیے شاذ و نادر ہی اقدامات کیے ہیں، ایچ آر سی پی نے حراستی مراکز میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ کیے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلوچستان میں اغوا، تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ کیے اور حکومت یا اس کے ایجنٹوں کے ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کی نشاندہی کی گئی۔

Tags: امریکہ انسانی حقوق پاکستان واشنگٹن ویدانت پٹیل

Post navigation

Previous: سام سنگ کو ڈیبیو جیتنے کے بعد پاکستان میں اسمارٹ فون کی کمی کا سامنا
Next: روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Second round of Israel-Lebanon talks in Washington, new hope for peace after ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن میں اسرائیل–لبنان مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی کے بعد امن کی نئی امید

یہ بھی پڑہیے

Boston Marathon 2026: Pakistani athletes' excellent performance, new history created-X
  • کھیل

بوسٹن میراتھون 2026: پاکستانی ایتھلیٹس کی بہترین کارکردگی، نئی تاریخ رقم

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

PSL 11: Lahore Qalandars' Dasan Shanaka banned for one year-SLC
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کے داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Second round of Israel-Lebanon talks in Washington, new hope for peace after ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن میں اسرائیل–لبنان مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی کے بعد امن کی نئی امید

Russia-Iran contact on Middle East tensions, agree to maintain ceasefire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر روس–ایران رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.