اٹلانٹا: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے ہرا کر مسلسل دوسری اور تاریخ میں ساتویں بار ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے سخت مقابلے کے باوجود پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
میچ کے 55 ویں منٹ میں انتھونی گورڈن نے گول کر کے انگلینڈ کو 0-1 کی سبقت دلائی۔
85 ویں منٹ میں فرنانڈس نے مقابلہ 1-1 سے برابر کیا، جبکہ آخری لمحات میں مارٹینز نے فیصلہ کن گول داغ کر ارجنٹینا کو جیت دلا دی۔
انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل کھیلنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔
اتوار کو ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے ہفتے کی شب انگلینڈ اور فرانس مدمقابل ہوں گے۔
