Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ تہران نے تصدیق کی ہے کہ اسے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تازہ تجاویز موصول ہو چکی ہیں اور وہ ان کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مجوزہ دستاویز کے متن پر متعدد بار پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی نور کے مطابق ایران کے 14 نکاتی ابتدائی مسودے کی بنیاد پر کئی بار فریقین کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران نے امریکی مؤقف حاصل کر لیا ہے اور اس کا تفصیلی جائزہ جاری ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر ہیں، اور اس دوران سفارتی رابطوں میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ پاکستان اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے سخت مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے معاہدے پر پیش رفت نہ کی تو اسے “بے مثال فوجی کارروائی” کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت کے پاس دو راستے ہیں: یا امریکا کے لیے قابلِ قبول معاہدہ کرے یا پھر سخت ترین نتائج کے لیے تیار رہے۔

ادھر ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال میں امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے مطابق آبنائے ہرمز کو پہلے ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور تمام یونٹس کسی بھی ممکنہ ردعمل کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

خطے میں کشیدگی فروری میں اس وقت بڑھی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی خطے میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا۔

8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی سے جنگ بندی پر اتفاق ہوا، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی مستقل معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان کیا جبکہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں پر پابندیاں برقرار رکھی گئیں۔

Tags: آبنائے ہرمز اسرائیل امریکا ایران پاسداران انقلاب پاکستان

Post navigation

Previous: فٹ بال ورلڈ کپ میں چند دن باقی، ایرانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے
Next: بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

یہ بھی پڑہیے

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

A few days left in the Football World Cup, the Iranian team has not yet been able to get visas-IFF
  • کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ میں چند دن باقی، ایرانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.