Pakistan vs Australia T20 series: Ticket price and sales schedule released-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل مجوزہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 26 یا 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی جبکہ روانگی 2 یا 3 فروری کو متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیک ٹو بیک جبکہ تیسرا میچ ایک دن کے وقفے کے بعد کھیلا جائے گا مجوزہ شیڈول کے مطابق میچز 29 اور 31 جنوری کو جبکہ آخری میچ یکم فروری کو ہونے کا امکان ہے، جس میں دو میچز ویک اینڈ پر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔





