Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

نِپا وائرس خدشہ: ملک بھر کے داخلی راستوں پر مکمل اسکریننگ لازمی

Nipah virus scare Complete screening mandatory at entry points across the country

Nipah virus scare Complete screening mandatory at entry points across the country

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوز کی خبر کے مطابق  بھارت میں نِپا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان نے ممکنہ کراس بارڈر منتقلی کو روکنے کے لیے ملک بھر کے تمام داخلی راستوں پر فوری طور پر سخت اور اضافی طبی نگرانی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ہوائی اڈوں، زمینی سرحدوں اور بحری بندرگاہوں پر مسافروں کی مکمل اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان (بی ایچ ایس پی) کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق تمام مسافروں، ٹرانزٹ مسافروں، ایئرلائن عملے، ڈرائیورز اور معاون عملے کی سو فیصد اسکریننگ کی جائے گی اور کسی بھی فرد کو صحت کی کلیئرنس کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہر مسافر کی گزشتہ 21 دن کی سفری تاریخ کی جانچ کی جائے گی، جبکہ نِپا سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔ بخار، سر درد، سانس کی تکلیف، الجھن یا اعصابی علامات رکھنے والے افراد کو فوری طور پر آئسولیٹ کر کے متعلقہ طبی مراکز منتقل کیا جائے گا۔

حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ کیس کی صورت میں استعمال ہونے والی گاڑی، جہاز یا اردگرد کے علاقے کو معیاری طریقہ کار کے مطابق فوری طور پر جراثیم کش عمل سے گزارا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کیس یا زیرو رپورٹ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ارسال کی جائے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بھی ملک بھر کے صحت کے اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں تاحال نِپا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم جنوبی ایشیا میں ابھرتی صورتحال کے باعث چوکس رہنا ناگزیر ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق نِپا وائرس کی شرح اموات 40 سے 75 فیصد تک ہو سکتی ہے اور اس کا کوئی منظور شدہ علاج یا ویکسین تاحال دستیاب نہیں۔

Tags: بھارت طبی نگرانی نافذ کراس بارڈر منتقلی نِپا وائرس ین آئی ایچ

Post navigation

Previous: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز
Next: چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے ہرا دیا

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.