Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے لیے گوانتاناموبے میں نیا حراستی مرکز بنانے کا اعلان

Trump will send criminal immigrants illegally in the US to Guantanamo Bay

Trump will send criminal immigrants illegally in the US to Guantanamo Bay Photo-AP

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گوانتانامو بے میں ایک نیا امیگریشن حراستی مرکز بنایا جائے گا، جہاں 30,000 غیر قانونی تارکین وطن کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔

ٹرمپ کے مطابق، یہ حراستی مرکز ان “غیر قانونی مجرموں” کے لیے ہوگا، جو “امریکی عوام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ مرکز امریکی بحریہ کے اڈے پر بنایا جائے گا، لیکن اسے گوانتانامو بے کی اعلیٰ سیکیورٹی والی فوجی جیل سے الگ رکھا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ کے ذریعے سمندر میں پکڑے جانے والے تارکین وطن کو سیدھا گوانتانامو منتقل کیا جائے گا۔ وہاں انہیں رکھنے کے لیے سخت حفاظتی اصولوں پر عمل کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے امیگریشن چیف ٹام ہومن نے تصدیق کی ہے کہ اس مرکز کو مزید توسیع دی جائے گی اور اسے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے تحت چلایا جائے گا۔

گوانتانامو بے میں پہلے بھی غیر قانونی تارکین وطن کو رکھا جاچکا ہے، جس پرانسانی حقوق کی کئی تنظیمیں تنقید کرتی آرہی ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو جیلوں میں رکھنے کے بجائے ان کے لیے بہتر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

Trump plans to detain 30,000 undocumented migrants at Guantanamo Bay
Trump plans to detain 30,000 undocumented migrants at Guantanamo Bay
Photo-AFP

صدر ٹرمپ نے امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے لیے “لیکن ریلی ایکٹ” پر دستخط کیے ہیں، جس کے مطابق:
غیر دستاویزی تارکین وطن جو چوری یا پرتشدد جرائم میں ملوث ہوں گے، انہیں اس وقت تک جیل میں رکھا جائے گا جب تک کہ ان کا مقدمہ مکمل نہ ہو جائے۔ اس بل کا نام ایک 22سالہ امریکی نرسنگ طالبہ کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے گزشتہ سال ایک وینزویلا کے تارک وطن نے قتل کیا تھا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ تاہم، اس نئے منصوبے پر سخت تنقید ہو رہی ہے، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی عوام اور کانگریس اس متنازع فیصلے پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

کیوبا کی حکومت کا سخت ردعمل
کیوبا نے اس منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوانتانامو بے پہلے ہی امریکہ کے غیر قانونی قبضے میں ہے اور وہاں تارکین وطن کو رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ کیوبا نے امریکہ پر “غیر قانونی حراست اور تشدد” کا الزام لگاتے ہوئے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل امریکہ امریکی صدر ٹرمپ امیگریشن قوانین گوانتانامو بے لیکن ریلی ایکٹ

Post navigation

Previous: محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے والے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
Next: حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.