الرئيسيةTop Newsامریکا کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

امریکا کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

Published on

spot_img

امریکا کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع اور شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا، دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر مختلف شہروں میں رکاوٹوں، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق سوال کے جواب میں میتھیوملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پر امن اجتماع، اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں پرامن رہیں اور تشدد سے گریز کریں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت سے انسانی حقوق، بنیادی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے آئین اور قانون کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے، حکومت پاکستان امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔

چینی سفارت خانے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this