Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان...

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت آج ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان چین کو ہرا کر پانچویں ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی کوشش کرے گا۔ یاد رہے چین اور بھارت کا ٹاکرا آج دن تین بجے ہوگا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments